ابنا: افغانستان ميں تعينات امريکي اور نيٹو فوجوں کے کمانڈر جان آلن نے کہا ہے کہ رواں عيسوي سال کے اختتام تک آدھے سے زيادہ امريکي فوجي افغانستان سے نکل جائيں گے - امريکي فوج کے کمانڈر نے کہا کہ ان ميں سے بڑي تعداد ميں امريکي فوجي اگست اور ستمبر ميں افغانستان سے نکل جائيں گے - امريکي کمانڈر جان الين نے ساتھ ہي يہ بھي کہا کہ افغانستان ميں تعينات غير ملکي فوجي دو ہزار چودہ اور اس کے بعد بھي حامد کرزئي کي حکومت مخالف گروہوں سے جنگ کرتے رہيں گے -واضح رہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے گذشتہ برس حکم ديا تھا کہ افغانستان سے دس ہزار امريکي فوجيوں کو نکال ليا جائے پروگرام کے مطابق آئندہ مہينوں سے افغانستان سے مزيد تعداد ميں امريکي فوج کا انخلاء شروع ہوجائے گا -افغانستان پر امريکي قبضے کے بعد سے اس ملک ميں بدامني کے واقعات ميں اضافہ ہوا ہے اور غير ملکي فوجيوں کے حملوں ميں ہزاروں عام شہري مارے جاچکے ہيں- افغان عوام کا کہناہے کہ قابض فوجوں کے نکل جانے سے افغانستان ميں امن و امان خود بخود بحال ہوجائے گا.
.......
/169